جموں گرینیڈ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو

سرینگر/جموں میں کل ہوئے گرینیڈ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے کیونکہ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ اس دھماکے میں زخمی ایک اور شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت محمد ریاض ساکنہ مٹن اننت ناگ کے طور ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ کہ گذشتہ روز اس دھماکے کی زد میں آکر اُتراکھنڈ کا ایک شہری جاں بحق اور32زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے کچھ گھنٹے بعد ہی پولیس نے دعویٰ کیاکہ اُنہوں نے اُس نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جموں بس اسٹینڈ میں گرینیڈ پھینکا تھا۔

گرفتار شدہ کی شناخت یاسر جاوید بٹ عرف ارہان ساکنہ کولگام ضلع کے طور کی گئی ہے۔