جموں کے تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان

جموں // ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے جمعہ کو جموں صوبہ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ناظم تعلیمات جموں نے کہا کہ جموں صوبہ کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں 08جون2023 سے 22جولائی2023 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔جمعہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق، تمام اساتذہ تعطیلات کے دوران طلباء کی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں گے۔ڈی ایس ای جے نے کہا، “مذکورہ شیڈول کی تعمیل میں سکولوں کے سربراہ یا تدریسی عملے کی طرف سے کی جانے والی کوتاہیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی”۔