جموں کے ارنیہ سیکٹر میں فائر بندی خلاف ورزی کا دعویٰ

جموں// جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ کی صبح مبینہ طور پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج نے بدھ کی صبح جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا کسی اشتعال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔قبل ازیں فوج نے سانبہ سیکٹر میں 18 مئی کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔