جموں کے آنگن واڑی مراکز میں’’ ہیلتھ ٹاک ‘‘کا اہتمام

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//مشن شکتی، سنکلپ – خواتین کو بااختیار بنانے کے مرکز جموں نے آنگن واڑی مراکز میں صحت سے متعلق بات چیت کا اہتمام کیا جس میں تولیدی صحت اور حفظان صحت پر توجہ دی گئی۔ یہ سیشن جانی پور اور گنگیال آنگن واڑی مراکز میں منعقد کئے گئے جہاں آنگن واڑی کارکنان اور مقامی خواتین کو اچھی صحت برقرار رکھنے کے لئے کیا کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔یہ پہل خواتین اور لڑکیوں کو علم اور وسائل سے بااختیار بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جو ان کی صحت اور تندرستی کیلئے اہم ہیں۔ اس کا مقصد ماہواری کی صحت اور تولیدی مسائل سے متعلق بدنما داغ اور غلط معلومات کو دور کرنا ہے جس سے کمیونٹی کے زیادہ معاون اور باخبر ماحول کو فروغ دیا جائے۔ ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈی نیٹر مشن شکتی شگن منچندا کی نگرانی میں سیشن ڈاکٹر سکشم سینی گائناکالوجسٹ سی ایچ سی آر ایس پورہ نے دیگران کی موجودگی میں ہیلتھ ٹاک سیریز کی تفصیلات میں انٹرایکٹو سیشنز، تعلیمی مواد، سوال و جواب کا سیشن شامل تھا۔