جموں کوترقی اور اقتصادیات میں برابر کا حصہ دار بنانا ضروری :رانا

جموں//  جموں کے لوگوں کو خود مختار بنانے کو ایک میشن قرار دیتے ہوئے سابق ایم ایل ائے اور بی جے پی لیڈر دیوندر سنگھ رانا نے  کہا کہ اس کیلئے ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جموں اور کشمیر دنوں کو اختیار ملے گا اور اس سے ملک مضبوط ہو گا۔ پرانی منڈی رام مندر میں گوردھن پوجا  پر زائرین سے بات کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ ایک ہی ذہنیت کے لوگوں کو ساتھ ملک کرکام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کو ترقی اور اقتصادیات میں برابر کا حصہ دار  بنانے سے ہی لوگوں میں مایوسی اور ناراضگی ختم ہوگی۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور ملک  میں امن و آشتی کیلئے دعا کی ہے۔پوجا کے بعد زائرین کا شکریہ کرتے ہوئے انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے سناتھنم دھرم  امن اور بھائی چائے کیلئے کام کرے گا۔ اس موقع پر سابق ویزر پریا سیٹھی، یودھ ویر سیٹھی، پورنما شرما، ڈیٹی میئر  جموں مونسپل کمیٹی، پروین کرنی ، سام ناتھ کھجوریہ ، دیونگھر سنگھ جنوال اور دیگر لوگ شامل تھے۔ رانا نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بھگوان لوگوں میں نفرت ختم کرکے بھائی چارے اور محبت کو پروان چڑھائے گا۔ انہوں نے جموں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مندر میں پوجا کیلئے آنے والے زائرین کو میزبانی کریں۔