جموں کشمیر گرامین بنک نے خصوصی صحت بیمہ مہم کی شروعات کی

سرینگر//جموں کشمیر گرامین بنک نے خصوصی صحت بیمہ مہم کا آغاز کیا جو اکتوبر تک ریاست کی تمام شاخوں میںجاری رہے گی۔یہ مہم بنک کے بیمہ شراکت دار ریلی گئر ہیلتھ انشورنس کے تعاون سے شروع کی گئی ہے،جس کے دوران دیہی صارفین کو صحت بیمہ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران گرامین بنک کے چیئرمین جنک راج انگورل نے ریلی گیر انشورنس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ ہر ایک برانچ میں انکے مصنوعات واجب پریمیم کے ساتھ دستیاب رکھے تاکہ دیہی علاقوں اور سماج کے پچھڑے طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کی بھی ان تک رسائی ہو۔جموں کشمیر گرامین بنک کے جنرل منیجر رومیش وید نے علاقائی منیجروں پر زور دیا کہ اس پہل سے بنک کے شاخ سماج میں بہتری اور مالیات کا دوہرا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ریلی گیر اتل سبھروال نے گرامین بنک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریلی گیر کو انشورنس  شراکت دار کیلئے انتخاب کیا،اور انہیں اس بات کا موقعہ دیا کہ وہ دیہی آبادی تک موثر مصنوعات رعایتی پریمیم پر دستایب رکھے۔