پرویز احمد
سرینگر //جموں صوبے کے 10اضلاع میں مسلسل دوسرے دن بھی کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ کشمیر صوبے میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 845ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 24ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموںصوبے کے 10اضلاع جن میں ضلع جموں، ادھمپور، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ ، کشتواڑ، ڈوڈہ ، سانبہ، رام بن، اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 273بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 24ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔ کشمیر صوبے کے بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ، اننت ناگ ، کپوارہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیںآئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 7افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 4افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 7متاثرین میں سرینگر میں 6جبکہ بڈگام میں ایک کی رپورٹ مثبت قرا ر دی گئی ہے۔ کشمیر میںمیں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 572ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 35ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 1033مثبت43افراد فوت
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1222 لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی ۔ہے اس کے بعد اس انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 42498789 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 33 نئے مریض سامنے آئے ، جسکے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 639 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں ایک ہزار 222 افراد کووڈ سیصحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 98 ہزار 789 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں مزید 43افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔