سرینگر//برف اور بارش کی پیش گوئی اور محکمہ موسمیات کی طرف سے وارننگ کے پیش نظر حکام نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ موسم سے متاثر ہونے والی شاہراﺅں پر سفر سے اجتناب کریں۔
محکمہ ٹریفک حکام کے مطابق مسافروں کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر سفر نہیں کرنا چائے کیونکہ محکمہ موسمیات نے درمیانہ درجے سے بھاری بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
تاریخی مغل روڑ اور لداخ شاہراہ کو زوجیلا اور پیر کی گلی علاقوں میں ٹریفک کیلئے پہلے ہی بند کیا گیا ہے۔
موسم کی خرابی کے باعث ضلع بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور رام بن میں تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں برف ہٹانے والی10مشینوں کو تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔
دریں اثناءمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں بشمول پہلگام،گلمرگ،سونہ مرگ وغیرہ میں گذشتہ شب تازہ برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح سے پی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔