جموں کشمیر کے اندرکورونا مریضوں میں8کا اضافہ، تعداد278

سرینگر//جموں کشمیر کے اندر منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں میں8کا اضافہ ہوگیا۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر ایسے مریضوں کی تعداد278تک پہنچ گئی۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ آج مزید8ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئے۔ ان میں سے6کا تعلق وادی کشمیر جبکہ2کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
کنسل کے مطابق آج ہی وادی سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے14مریض صحتیاب ہوگئے۔
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے ریڈ زون قرار دئے گئے علاقوں میں لاک ڈاﺅن کو مزید سخت کیا ہے۔