جموں کشمیر کیلئے موسمی ایڈوائزری جاری

سرینگر//محکمہ موسمیات نے سنیچر کو جموں کشمیر اور لداخ خطوں کیلئے موسمی ایڈوائزری جاری کی۔محکمہ کے مطابق موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگر۔جموں شاہراہ بند ہوسکتی ہے۔
اپنی ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ دو مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں داخل ہوکر21مارچ سے سرگرم رہیں گی۔ان ہواوں کے نتیجے میں بارشیں ہونگی یا برف باری ہوسکتی ہے اور یہ سلسلہ 22اور23مارچ کے درمیان پورے عروج پر پہنچے گا ۔
 محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 21 مارچ سے موسم میں خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ نے بتایا ہے کہ 21مارچ سے 24مارچ کی شام تک وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی و درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیںپیش گوئی کے مطابق 22اور23مارچ کو وادی کے شمال وجنوب میں اچھی خاصی بارش ہو سکتی ہے جبکہ 24مارچ کو کہیں کہیں درمیانہ سے ہلکی بارش ہو گی۔محکمہ نے مزید کہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو نے کا بھی امکان ہے۔