جموں کشمیر پریمئر لیگ | ویلی فریش سی سی اوررائل گڈ ول سی سی کی جیت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//آکاش بائی جوس کے جموں اینڈ کشمیر پریمیٔر لیگ (جے کے پی ایل) کے ایک پُرجوش آغاز میں ویلی فریش سی سی نے 1 وکٹ سے فتح حاصل کی۔ ونشیش ورما نے 29 رنز بنائے۔ ویلی فریش کی جانب سے مصعب فاروق اور جنید نے 3تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی شاندار کارکردگی مصعب کی طرف سے دیکھنے کو ملی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ویلی فریش نے ہدف 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ بی بی بی کی جانب سے ونشیش ورما نے 4 اور علیم شیخ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس دوران دوسرے میچ میں جوش و خروش جاری رہا۔ ڈاڈو رینجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور رائل گڈ ول سی سی نے یہ ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیف احمد نے 70 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اور عادل ریشی نے 55 رنز بنائے۔ بعد ازاں عادل ریشی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔