سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کو ابھی تک کے سب سے زیادہ 73افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس دوران مرکزی انتظام والے علاقے میں3344کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج وادی کشمیر سے1926جبکہ صوبہ جموں سے1418کیس سامنے آئے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج495،بارہمولہ میں118،بڈگام میں376،پلوامہ میں145،کپوارہ میں124،اننت ناگ میں228،بانڈی پورہ میں137،گاندربل میں82،کولگام میں164اور شوپیان ضلع میں56کیس سامنے آئے۔
جموں ضلع میں آج613،ادھمپور میں228،راجوری میں106،ڈوڈہ میں90،کٹھوعہ میں115،سانبہ میں89،کشتواڑ میں27،پونچھ میں56،رام بن میں43اور ریاسی میں51کیس ظاہر ہوئے۔