سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو71افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس دوران مرکزی انتظام والے علاقے میں3967کورونا کے نئے کیس سامنے آگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج وادی کشمیر سے2263جبکہ صوبہ جموں سے1704کیس سامنے آئے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرینگر میں آج666،بارہمولہ میں196،بڈگام میں454،پلوامہ میں127،کپوارہ میں120،اننت ناگ میں156،بانڈی پورہ میں134،گاندربل میں116،کولگام میں190اور شوپیان ضلع میں104کیس سامنے آئے۔
جموں ضلع میں آج522،ادھمپور میں272،راجوری میں141،ڈوڈہ میں59،کٹھوعہ میں183،سانبہ میں107،کشتواڑ میں49،پونچھ میں123،رام بن میں188اور ریاسی میں60کیس ظاہر ہوئے۔