جموں کشمیر میں6متاثر | 16اضلاع میں کوئی مثبت نہیں

پرویز احمد
سرینگر // پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے 16اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 6افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 163ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 14ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 5ہزار 89ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں جموں میں 2جبکہ کشمیر میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع جن میںبارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، گاندربل ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں سرینگر میں 3جبکہ بانڈی پورہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار 173ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 34ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 8اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہ جبکہ دیگر2اضلاع میں 2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں1 جبکہ رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار990 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 14ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352بنی ہوئی ہے۔