جموں کشمیر میں25نئی کورونا ہلاکتیں،1117نئے کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1117کورونا انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ آج ظاہر ہونے والے کورونا کیسوں میں785کا تعلق وادی کشمیر جبکہ332کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اسی عرصہ کے دوران یہاں25کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3222تک پہنچ گئی۔
آج کورونا سے مرنے والوں میں 12کا تعلق وادی کشمیر جبکہ13کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔