سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر4.3ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز بھارت اور پاکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
مذکورہ محکمہ کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔
کشمیر زلزلوں سے متعلق خطرناک خطے میں پڑتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی زلزلوں نے بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔