جموں کشمیر میں 18سے45عمر کے شہریوں کیلئے کورونا مخالف ویکسین مہم شروع

سرینگر//حکام کے مطابق سنیچر کے روز کورونا مخالف کوویکسین نامی کورونا مخالف ویکسین کے 75ہزار ڈوز سرینگر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج حیدر آباد سے یہ ڈوز سرینگر کے ہوائی اڈے پر دن کے ایک بجے پہنچ گئے۔بعد ازاں پونے چار بجے کووی شیلڈ کے50ہزار ڈوز بھی سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔
یہ ویکسین ڈوز اس وقت سرینگر پہنچ گئے جب حکام نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں18سے45برس کے شہریوں کو ویکسین فراہمی کی مہم شروع ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ اس مہم کے تحت ویکسین حاصل کرنے والوں کو پہلے اپنے نام کی رجسٹریشن کرنے ہوگی۔