جموں کشمیر میں کورونا ۔ 38مثبت، فوتیدگی کوئی نہیں

پرویز احمد

سرینگر //جموں و کشمیر کے 13اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 38افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 623ہوگئی ہے۔

 

اس دوران جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4755بنی ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 9ہزار 905ٹیسٹ کئے گئے جن میں 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے38افراد میںجموں صوبے میں25جبکہ کشمیر میں 13افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیرصوبے کے6اضلاع جن میںبارہمولہ، پلوامہ ، اننتت ناگ، بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 13افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سرینگر میں7، بڈگام میں2، کپوارہ میں 3 جبکہ گاندربل میں ایک کی ررپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 903ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2425بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے کے 7اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، کشتواڑ، ڈوڈہ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں25افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔

 

جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے25افراد میں ضلع جموں میں21، کٹھوعہ میں 1 جبکہ سانبہ میں 3افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 720ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی جموں صوبے میں کورونا وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ متوفین کی تعداد 2330بنی ہوئی ہے۔