جموں کشمیر میں کورونا کے 20کیسز ۔13اضلاع میں کوئی متاثر نہیں

پرویز احمد

سرینگر //گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے13اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 20افراد کومتاثر قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 78ہزار 992ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میںبدھ کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 20افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں9جبکہ کشمیر میں 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔

 

کشمیر صوبے کے 6اضلاع جن میں بارہمولہ ,اننت ناگ ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان مین کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 11افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 11افراد میں سرینگر میں3، بڈگام میں3، پلوامہ میں 1 جبکہ کپوارہ میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ5ہزار 58ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں 22ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 7اضلاع جن میں راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے9افراد میں جموں صوبے میں6، ادھمپور میں1 جبکہ کشتواڑ میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 934ہوگئی ہے۔