جموں کشمیر میں کورونا کا قہر| 25فوت،3164مثبت

 سرینگر //جموں و کشمیر میںگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ابتک تک کے ریکارڈ کیسز3164سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ریکارڈ 25افراد اپنی جان گنواچکے۔اس سے قبل 25اپریل کو 2381کیسز سامنے آئے تھے۔مہلوکین میں 15جموں جبکہ 10وادی میں فوت ہوئے۔3164 مثبت معاملات میں1030جموں جبکہ 2134 وادی میں سامنے آئے۔ اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد2197تک پہنچ گئی ہے۔نئے مثبت کیسز میں بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کر کے آئے 174 شامل ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66 ہزار54 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار278ٹیسٹ کئے گئے جن میں3164کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ان میں 1030 جموں جبکہ2134کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے  2134افراد میں77افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے وادی پہنچے جبکہ 2057افراد مقامی سطح پر متاثر ہوئے۔ کشمیر کے 2057متاثرین میں سرینگر میں1144، بارہمولہ میں 197، بڈگام میں174، پلوامہ میں70، کپوارہ میں97، اننت ناگ میں 143،بانڈی پورہ میں123، گاندربل میں66، کولگام میں90 اور شوپیان سے 30تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعدادکشمیر میں 99715تک پہنچ گئی ہے۔منگل کو کشمیر میں 10افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میںسکمز صورہ میں4،رعناواری اسپتال میں3،جی ایم سی اننت ناگ میں1 اور صدر اسپتال میں2 موت واقع ہوئی۔ متوفین میں ترال کی20سالہ لڑکی،55سالہ شخص قاضی گنڈ،65سالہ شخص حبک سرینگر،دمحال ہا نجی پورہ کولگام کا 80سالہ معمر شخص،زینہ پورہ شوپیان کا 75سالہ شخص،کپوارہ کی 65سالہ خاتون،ٹنگڈار کا 47سالہ شخص،باغ مہتاب کا 62سالہ شخص ،امروہی کرناہ کی 65ساکہ خاتون شامل ہیں۔جموں میں 1030افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں97افراد سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ933افراد مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں کے1030متاثرین میں جموں میں 489، ادھمپور میں 65، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 41، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 98، کشتواڑ میں30، پونچھ میں 39، رام بن میں 40 اور ریاسی سے60افراد تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد66 ہزار339 تک پہنچ چکی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 15افراد فوت ہوئے ہیں ۔جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 843تک پہنچ گئی ہے۔ 
 

وائس چانسلر کا ٹیسٹ منفی 

سکمز صورہ سے رخصت 

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں سکمز صورہ سے گھر رخصت کیا گیا ہے ۔ پروفیسر طلعت احمد کا گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ میں داخل کر ایا گیا  ۔ منگل کو وائس چانسلر کا دوبارہ  ٹیسٹ کرایا گیا جس دوران ان کی رپورٹ منفی آئی اور انہیں اسپتال سے گھر رخصت کیا گیا ۔ سکمز صورہ میںکورونا وائرس کیلئے تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن یتو نے اس کی تصدیق کی۔ کشمیر یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے وائس چانسلر سمیت دیگر کئی آفیسران کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔