جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے4716نئے کیس،52ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے4716نئے کیس سامنے آئے اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد196585تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں3198کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1518کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلائ52افراد کی موت بھی واقع ہوگئی۔ان میں24افراد وادی کشمیر میں جبکہ28افراد صوبہ جموں میں جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر ضلع میں1125،بارہمولہ میں511،بڈگام میں277،پلوامہ میں362،کپوارہ میں148،اننت ناگ میں255،بانڈی پورہ میں96،گاندر بل میں108،کولگام میں238اور شوپیان میں78کورونا کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں آج598،ادھمپور میں165،راجوری میں 175،ڈوڈہ میں28،کٹھوعہ میں158،سانبہ میں124،کشتواڑ میں39،پونچھ میں92،رام بن میں102 اور ریاسی ضلع میں37کیس سامنے آئے ۔