سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچر کو مزید تین افراد کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے جب مذکورہ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔اس طرح جموں کشمیر کے اندر مہلک کورونا وائرس میں مبتلاءمریضوں کی تعداد78ہوگئی ہے،جن میں سے دو فوت ہوگئے ہیں۔
سرکاری ترجمان اور پرنسپل سیکریٹری پلاننگ روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ نئے تین مریضوں کا تعلق جموں صوبے کے نارسو، اُدھمپور علاقے سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ تینوں افراد حال ہی میں باہر کے ممالک سے آئے تھے۔
واضح رہے کہ ابھی تک وادی کشمیر میں54جبکہ جموں صوبے میں 19افرادکورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے ہیں۔