جموں کشمیر میں کورونا سے ایک فوت،60مثبت

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو 5دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعدادکی بڑھ کر4430ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 20اکتوبر کو ایک شخص فوت ہوگیا تھا۔ اس دوران پچھلے  24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 27ہزار  553ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 60افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 698تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 60افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 9جبکہ کشمیر میں 51افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 51افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 48افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 51افراد میں سب سے زیادہ 31افراد کا تعلق سرینگر، 10بارہمولہ، بڈگام میں 4، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 1، گاندربل میں 1جبکہ پلوامہ ، بانڈی پورہ، کولگام  اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 421تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران کشمیر وادی میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2254بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن شامل ہیں جبکہ دیگر 5اضلاع میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9اافراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 7افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں جموں میں 3، ادھمپور میں 1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 3 جبکہ ریاسی میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ  24ہزار 277تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 18اکتوبر کے بعد پیر کو ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد بڑھکر 2176تک پہنچ گئی ہے۔  
 
 

 ملک میں پھر 443 ہلاکتیں،14ہزار 306متاثر

یو این آئی
 
نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے چار ہزار 899 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جبکہ تقریبا ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثنا اتوار کو ملک میں 12 لاکھ 30 ہزار 720 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک ایک ارب 20  لاکھ سے زیادہ افراد کو  کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 ہزار،306 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ اس دوران 18 ہزار 762 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 67 ہزار 367 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 4899 سے  گھٹ کر ایک لاکھ 67 ہزار 695 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 443 مریضوں کی موت کے باعث  ہلاک شدگان  کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 54 ہزار 712 ہوگئی ہے۔