سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس کے3164نئے کیس سامنے آئے ۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد166054تک بڑھ گئی۔ کورونا کی وجہ سے گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید25افراد جاں بحق ہوگئے جن میں15کا تعلق وادی کشمیر جبکہ10کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں 2134جبکہ صوبہ جموں میں1030کیس ظاہر ہوئے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق آج سرینگر میں1144کورونا کیس سامنے آئے جو اس سال کا ریکارڈ ہے۔بارہمولہ ضلع میںآج 197،بڈگام میں174،پلوامہ میں 70،کپوارہ میں97،اننت ناگ میں143،بانڈی پورہ میں123,گاندربل میں66،کولگام میں90اور شوپیان ضلع میں30کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں489،ادھمپور میں65،راجوری میں68،ڈوڈہ میں41،کٹھوعہ میں100،سانبہ میں98،کشتواڑ میں30،پونچھ میں39،رام بن میں40اور ریاسی ضلع میں60کیس سامنے آئے۔