جموں کشمیر میں کوروناوائرس کے 274نئے کیس،6ہلاکتیں

سرینگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے274نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران یہاں6افراد کورونا وائرس کی وجہ سے از جان ہوگئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں 161جبکہ جموں صوبے میں113 نئے کورونا کیس ظاہر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یوٹی میں گذشتہ شا م سے کورونا وائرس میں مبتلاء6افراد جاں بحق ہوگئے۔ان میں4کی موت جموں صویژن میں جبکہ2کی موت وادی کشمیر میں ہوئی۔ 
اسی عرصہ کے دوران یہاں461کورونا مریض صحتیاب ہوگئے۔