سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 540نئے کورونا کیس ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد19000سے تجاوز کرگئی۔
آج ظاہر ہونے والے نئے کیسوں میں 389وادی کشمیر جبکہ151صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے اور ان میں 67مسافر بھی شامل ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج ایک بار پھرسرینگر میں سب سے زیادہ203،ضلع بارہمولہ سے20،کولگام سے15،شوپیان سے4،اننت ناگ سے26،پلوامہ سے67،کپوارہ سے3،بڈگام سے45،بانڈی پورہ سے3،گاندر بل سے3،ضلع جموں سے49،راجوری سے33،کٹھوعہ سے17،اُدھمپور سے 10،رام بن سے8،سانبہ سے12،پونچھ سے5،کشتواڑ سے5اور ضلع ڈوڈہ سے6کیس ظاہر ہوگئے۔
وادی کشمیر میں ابھی تک سب سے زیادہ کورونا کیس سرینگر سے ظاہر ہوئے ہیں جن کی تعداد4476ہے۔