جموں کشمیر میں نئے1013کورونا کیس ، مجموعی تعداد44570

سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید1013کیس ظاہر ہوگئے۔ان میں87مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد44570تک بڑھ گئی ہے۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں413کا تعلق وادی کشمیر جبکہ600کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ آج سرینگر میں136،بارہمولہ میں31،پلوامہ میں40،بڈگام میں56،اننت ناگ میں40،بانڈی پورہ میں31،کپوارہ میں38،کولگام میں3،شوپیان میں10،گاندربل ضلع میں28 کیس ظاہر ہوئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں442،راجوری میں12،کٹھوعہ میں21،اُدھمپور میں32،سانبہ میں22،رام بن میں1،ڈوڈہ میں13،پونچھ میں41،ریاسی میں15 اورکشتواڑ ضلع میں1 کیس ظاہر ہوئے۔