جموں کشمیر میں مزید7افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آج جاں بحق ہونے والوں میں25سالہ شہری ساکن ڈھنگی وچھہ بارہمولہ،لالبازار سرینگر کا78سالہ شہری،رعناواری سرینگر کا68سالہ شہری،نواب بازار سرینگر کا60سالہ شہری،مرہامہ اننت ناگ کا50سالہ شہری اور لارکی پورہ اننت ناگ کی ایک50سالہ خاتون شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں65سالہ بکتورگریز کا ایک شہری بھی شامل ہے۔ 
کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے سے عوامی حلقوں میں تشویش پیدا ہورہی ہے۔