جموں کشمیر میں متوفین کی تعداد 1951 | مزید 2فوت ، 73نئے معاملات درج

 سرینگر//جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1951ہوگئی ہے۔ ان میں 1226کشمیر جبکہ 725جموں صوبے میں فوت ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے23ہزار992تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 34سفر کرنے والوں سمیت73کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 25ہزار 341ہوگئی ہے۔ ان میں 73ہزار 583کشمیر جبکہ 51 ہزار 758جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 73متاثرین میں 15جموں جبکہ 58 کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر کے 58متاثرین میں 37 سرینگر، 2 بارہمولہ، 4بڈگام،5پلوامہ، 7اننت ناگ، 1بانڈی پورہ،1گاندربل اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ کپوارہ اور کولگام میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 15متاثرین میں سے 14سرینگر اور 1پونچھ سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ادھمپور، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی  ہے۔ 

مزید 2فوت

جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق جموں جبکہ ایک کشمیر سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے متاثرہ شخص کا تعلق سرینگر شہر سے ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ الہی باغ کا 58سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے اتوار کوسکمز میں فوت ہوگیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ فوت ہونے والے شخص کو چند دن قبل نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں چاخل کیا گیا جہاں وہ بدھ کو فوت ہوگیا ہے۔جموں میں فوت ہونے والے شخص کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ 
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 125341معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے622سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک122768اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1951تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1226کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور725کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوارکو مزید65افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے16اَفراداور کشمیر صوبے کے 49اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک4846627ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے14 فروری 2021 کی شام تک 4721286نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔