جموں کشمیر میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی

سرینگر// حکام نے جموں کشمیر میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے فائنانشل کمشنر فائنانس کی سربراہی میں8رکنی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی ہے۔محکمہ امور انتظامی کی طرف سے ایک حکام نامہ زیر نمبر469/JK(GAD) OF 2019محررہ14 اپریل 2020 جاری کیا جس میں مذکورہ ٹاسک فورس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی زیر انتظام والے اس علاقے میں تمام شعبوں میں تجارتی سرگرمیوں کیلئے حکمت عملی کا منصوبہ تیار کریں۔ حکم نامہ کے مطابق اس ٹاسک فورس کو صنعت، زراعت، باغبانی،افزائش جانور شعبوں میں معمول کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے  پیکیج تیار کریں۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری روہت شرما کی طرف سے جاری حکام نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ٹاسک فورس مختلف سطحوں پر مختلف سرکاری نوکریوں میں بھرتیوں کیلئے معیاد بند منصوبہ مرتب کریں گی جبکہ فوری بھرتیوں کیلئے  مالیاتی بچت اور نگرانی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی عمل درآمد بھی طبے کریں گی۔اس9 رکنی ٹاسک فورس کی کمان فائنانشل کمشنر فائنانس کے ہاتھوں میں دی گئی ہے،جبکہ افزائش بھیر و جانور،زراعت و باغبانی محکموں کے پرنسپل سیکریٹری۔ترقی،منصوبی بندی و نگرانی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری، صنعت و حرفت محکمہ کے کمشنر سیکریٹری،تعمیرات عامہ کے کمشنر سیکریٹری،محکمہ بجلی کے سیکریٹری،محکمہ عمومی انتظامی کے سیکریٹری اور قانون،انصاف و پارلیمانی امورات کے سیکریٹری کو اس میں ممبران نامزد کیا گیا ہے۔