جموں کشمیر میں بارش اور برفباری کی ایک اور پیشگوئی

سرینگر/محکمہ موسمیات نے سوموار کو پیشگوئی کی کہ جموں کشمیر میں آج سے بارش اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

یہ سلسلہ جمعرات فروری21تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کی خرابی کی پیشگوئی ریاست کے تینوں خطوں کیلئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث گذشتہ کم و بیش 20روز سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

آج بھی اس پر یکطرفہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔