جموں کشمیر میں ایف پی او کا قیام

جموں //سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ یشا مدگل نے کل جموں و کشمیر میں ’’ کسان پیداواری تنظیموں ( ایف پی او ) ‘‘ کے قیام کے اسکوپ اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ جے اینڈ کے ڈیری پروڈیوسرز، پروسیسرز اور مارکیٹنگ کواپریٹو یونین لمٹیڈ ( کلسٹر پر مبنی بزنس آرگنائزیشن ، این سی ڈی سی اور نبارڈ سے وابستہ سی بی بی او ) کی طرف سے جے کے ڈی سی یو ایل میں مختلف کواپریٹو ایکٹ کی دفعات کے تحت سیکرٹری وکرانت ڈوگرہ جے کے ڈی سی یو ایل کی طرف سے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی گئی ۔ میٹنگ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ وزیر اعظم نے 10000 ایف پی اوز تشکیل دینے کی منظوری دی ہے اور اسی اقدام کو جے کے میں اتحادی محکموں کے ساتھ ساتھ محکمہ کواپریٹو بھی آگے بڑھ رہا ہے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یشا مدگل نے کہا کہ کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ تمام ایف پی اوز کی جلد اور آسان تر رجسٹریشنوں کو یقینی بنائے گا جو جموں و کشمیر کواپریٹوز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت دی کہ وہ بلاک اور ضلع سطح پر ایف پی او کی تشکیل کی شناخت اور معاونت کریں ۔ انہوں نے  نیشنل کواپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور نبارڈ سے جموں کشمیر یو ٹی میں ایف پی اوز کے قیام کیلئے بہتر ہم آہنگی اور تعاون پر زور دیا جس کیلئے محکمہ کے ذریعہ مدد فراہم کی جائے گی ۔ شفقت اقبال رجسٹرار کواپریٹو سوسائیٹیوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام رجسٹریشن درخواستوں کا ایک مقررہ وقت کے ساتھ تصرف کیا جائے گا اور ایف پی او امبریلا کے تحت آنے والے نئے دور کے کواپریٹوں کے اندراج کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ علی محمد چیچی ممبر جے اینڈ کے کسان ایڈوائیزری بورڈ نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا ۔ میٹنگ میں اسپیشل سیکرٹری کواپریٹوز رچنا شرما ، ڈپٹی سیکرٹری کواپریٹوز کیول کمار ، ایف اے اینڈ سی اے او کواپریٹوز سنجے کمار ، ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو سوسائیٹی جموں رنجیت سنگھ کوتوال ، سی ای او کوشل جموں ملک پرڈیوسرز کواپریٹو لمٹیڈ محترمہ سوتری ، جے کے ڈی سی یو ایل کے نیتو کھجوریہ اور انل کمار نے شرکت کی ۔