جموں کشمیر میں الیکشن حد بندی عمل کی تکمیل کے بعد: وزیر اعظم مودی

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں الیکشن حد بندی عمل کی تکمیل کے بعد منعقد کرائے جائیں گے۔
یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا ” جموں کشمیر اور لداخ کو دفعہ370سے آزادی حاصل کئے ایک سال کا عرصہ ہوگیا“
انہوں نے کہا”یہ ایک سال جموں کشمیر میں رہنے والے مہاجرین اورخواتین کیلئے کافی اہم تھا اور اس دوران ترقی کی نئی منازل کی طرف سفر کا آغاز ہوا“۔
انہوں نے جموں کشمیر میں ”بیک ٹو ولیج“ پروگرام کا بھی ذکر کیا اور اس کی تعریفیں کیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا”میںاس پروگرام میں شمولیت کیلئے پنچوں اور سرپنچوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔