سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جموں کشمیر میں 25ہزار اقامتی اسناد اجراء کرنے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوروکنا ضروری ہے۔سی این آئی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے جموں کشمیرپر بھارت نے غیرقانونی قبضہ جمانے کی کوشش کی اور اب 25ہزار بھارتی شہریوں کو اقامتی اسنادجاری کرناوادی میں آبادی کاتناسب بدلنے کے سراسرغیرقانونی ہے اورچوتھے جینواکنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنمائوں سے بھی بات کررہا ہوں،اس ناقابل قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے اہل کشمیرکے قانونی اور بین الاقوامی طور ضمانت شدہ حقوق پر مزیدزد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی کوشدیدصدمہ پہنچتا ہے۔
جموں کشمیر میں اقامتی اسناد کی اجرائی
