’جموں کشمیر میں اردو تحقیق کے مسائل‘

سرینگر// سینٹرل یونیو ورسٹی نوگام کیمپس میں کل شعبۂ اردوکے اہتمام سے ’جموں کشمیر میں اردو تحقیق کے مسائل‘ کے موضوع پر یک روزہ سمینار منعقد ہواجس میں مختلف یونی ورسٹیز کے ریسرچ اسکالرز نے حصہ لیا۔شعبۂ اردو کے سربراہ ڈاکٹر پرویز احمد اعظمی ، شعبے کے ریسرچ اسکالرز شعیب احمد وانی،ماہر لسانیات پروفیسر نذیر احمد ملک ،ممتاز انشائیہ نگار شخصیت پروفیسر محمد زماں آزردہ نے حاضرین سے خطاب اور تحقیق کے مسائل پر اپنے گرانقدر خیالات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر تکنیکی اجلاس ڈاکٹر راشد عزیز ، غلام مصطفی اور ڈاکٹر رخسانہ رحیم کی صدارت میں منعقد ہواجس میں7ریسرچ اسکالرز نے اپنے اپنے مقالات مختلف موضوعات پر پیش کیے ۔ دوسرے تکنیکی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر پرویز احمد اعظمی اور ڈاکٹر الطاف حسین نقشبندی نے کی۔ اس اجلاس میں 9 مقالات مختلف موضوعات پر پیش کیے گئے۔