جموں کشمیر میں آج شام سے پیر کی صبح تک کورونا کرفیو کا اعلان

سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر میں ہفتے کی شام سے پیر کی صبح تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 یہ اقدام کورونا وائرس پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
اس بات کی اطلاع جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے لکھا”یونین ٹیریٹری میں آج یعنی سنیچر کی شام8بجے سے پیر کی صبح6بجے تک کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔لازمی اور ایمرجنسی سروسز پر تاہم کوئی پابندی نہیں ہوگی۔اس دوران سبھی مارکیٹ، تجارتی مراکز وغیرہ مکمل بند رہیں گے“۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ دو ہزار سے زائد افراد وبائی وائرس میں مبتلاءپائے جارہے ہیں۔