جموں کشمیر میںفلاحی اسکیمیں | فوائد سے لوگوں کو انصاف ملنے لگا: کرن رجیجو

نیوز ڈیسک
سرینگر// مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے فوائد کے ذریعے انصاف مل رہا ہے۔رجیجو نے سرینگر ضلع میں ایک میگا قانونی خدمات اور بیداری کیمپ میں شرکت کی تھی۔اس تقریب کا اہتمام جمعرات کو ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) اور جموں و جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے سری نگر ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کیا تھا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”اب، جموں و کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کے فوائد کے ذریعے انصاف مل رہا ہے‘‘۔ انکا کہنا تھا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران وزیر اعظم کی مکمل توجہ یوٹی پر رہی اور مختلف اسکیموں کے ذریعہ لوگوں کو جوڑا گیا جس کے مثبت نتائج بر آمد ہوئے۔