جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات

بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 35برس مقرر کی ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات ضوابط2018 کے رول8کی شق(1) کی ذیلی شق(ii) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت سرکار نے جموں کشمیر مشترکہ مسابقتی امتحانات2022میں عمر کی زیادہ سے زیاد ہ حد متعین کی ہے‘‘۔ حکم نامہ کے مطابق اوپن میٹرٹ(عمومی) امیدواروں کیلئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد35برس ہوگئی جبکہ مخصوص زمروں سے تعلق رکھنے والے اور ملازمت میں امیدواروں کیلئے یہ حد37برس اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کیلئے38برس ہوگی۔