جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ میں37ہزار سے زائد کیس زیر التوا

سرینگر// جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ میں فی الوقت زائد از37ہزار مقدمے زیر التوا ہیں،جن میں5ہزار سے زائد فوجداری کے کیس بھی شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مرکزی انتظامی ٹربیونل کو کیس منتقل کرنے کے بعد عدالت عظمیٰ کی دونوں ونگوں میں37ہزار537کیس زیر التوا ہیں،جن میں31ہزار791سیول اور5ہزار746فوجداری کے کیس شامل ہیں۔ حق اطلاعات قانون کے تحت دی گئی معلومات کے مطابق ان کیسوں میں ملازمت سے متعلق عرضداشتوں کی تعداد9ہزار244جبکہ دیگر 11ہزار407اور  مفادات عامہ کے115مقدمات بھی شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق ایل پی اے مقدموں کی تعداد607،سیول جائزوں کی تعداد243 ،فسٹ اپیل کیسوں کی تعداد399اور سکینڈ اپیل کیسوں کی تعداد2361ہے۔ ایم ایم شجاع کی جانب سے حق اطلاعات قانون کے تحت پیش کی گئی عرضی میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عذرات سے متعلق کیسوں کی تعداد183،توہین عدالت کے کیسوں کی تعداد 4770، الیکشن سے متعلق مقدمات کی تعداد8 کے علاوہ مجرمانہ کیسوں کے جائزے کے کیسوں کی تعداد310 ،کرئمنل اپیل مقدمات کی تعداد603  اورضمانتی عرضیوں کی تعداد340 ہے۔ سرکاری دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی جموں ونگ میں فل بینچ کو سپرد کئے گئے کیسوں کی تعداد12ہے جبکہ سرینگر میں ان کیسوں کی تعداد2ہے۔