سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جموں کشمیرکی انتظامی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکی صدارت میں ایک میٹنگ میں صنعتوں اورتجارتی محکمے کی جموں کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کومکمل طور ای ۔نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی تجویزکو منظوری دیدی۔ میٹنگ میں چیف سیکریٹری آر کے مہتہ اورپرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار کے علاوہ سبھی مشیر موجود تھے۔یہ فیصلہ جموں کشمیر سیمنٹس کی پیداواراورآمدن میں سال 2021-13تک مسلسل کمی کی بناپرلیا گیا۔ان برسوں کے دوران کمپنی پرملازمین کی تنخواہوں،ٹھیکہ داروں کی بلوں اورمختلف محکموں کے واجبات ،ملازمین کا سی پی فنڈاورجی ایس ٹی واجبات کابوجھ بڑھ گیا۔ نقصان پر چل رہے اس پبلک سیکٹر ادارے کو بند کردینے سے اراضی کا وسیع رقبہ جو تقریباً240کنال ہے،خالی ہوگااوراِسے جموں کشمیرسڈکوصنعتی بستی کے طور استعمال کرسکتا ہے۔
جموں کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ بند کرنیکا فیصلہ
