جموں کشمیر بینک چیئرمین کی مدت ملازمت

سرینگر// ریزرو بینک آف انڈیا نے جموں کشمیر بینک کے موجودہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی میعاد ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔بینکنگ ریگولیشن ایکٹ 1949 کے سیکشن 10 بی بی (2) کے تحت بینک کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) کی حیثیت سے آر کے چھبر کی 10 اپریل ، 2021 کو چھ ماہ کی مزید مدت کے لئے یا کسی ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری تک جو بھی پہلے ہو میں توسیع کردی گئی ہے۔اس دوران آر بی آئی نے جموں کشمیر بینک کو ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری کے عمل کو تیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بینک نے نیشنل اسٹاک ایکسچینج اور ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو اس توسیع کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر بی آئی نے ابتدائی طور پر6ستمبر2019 کو آر کے چھبر کی ملازمت کو بطور سی ایم ڈی چھ ماہ کی مدت کے لئے منظوری دے دی تھی، جو وقتا  فوقتا  بڑھا دی گئی۔