جموں کشمیر بینک سربراہ کی مدت کار میں 3ماہ کی توسیع

سرینگر// بھارتیہ ریزرو بینک نے جموں کشمیر بینک کے سربراہ آر کے چھبر کی مدت کار میں تین ماہ کی توسیع کی ہے۔بینک کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا’’ریزرو بینک آف انڈیا نے جموں کشمیر بینک کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی مدت کار میں تین ماہ کی توسیع کی ہے جس کا اطلاق 10اپریل 2020 سے ہوگا‘‘۔گذشہ برس10جون کو بھارتی ریزرو بینک نے چھبر کو جموں کشمیر بینک کے عبوری سربراہ کی حیثیت سے تین ماہ کیلئے تعینات کیا تھا۔ یہ تعیناتی اُس وقت کے چیئر مین پرویز احمد کی برطرفی کے بعد عمل میں لائی گی تھی۔بعد ازاں چھبر کی مدت کار میں ایک ماہ کی توسیع عمل میں لائی گئی جو بعد میں مزید چھ ماہ تک بڑھادی گئی۔