جموں کشمیر انتظامی سروس 2افسران کے تبادلے

جموں//جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ میں کچھ تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے”انتظامیہ کے مفاد میں، مندرجہ ذیل تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم فوری طور پر دیا جاتا ہے: منظور احمد بھٹ، جے کے اے ایس، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تھے، کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔” “انجو گپتا، ، جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہی ہیں، کو ایک دستیاب اسامی پر ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابقہ سیٹلمنٹ آفیسر) جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔”