جموں کشمیر انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل | 41اعلیٰ افسران کے تبادلے ، 3ڈپٹی کمشنر شامل

بلال فرقانی

سرینگر //ایک بڑے انتظامی ردوبدل میںجموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو اہم عہدیداروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے سلسلے کا حکم دیا۔انتظامیہ کے مفاد میں حکومت کی جانب سے3 آئی اے ایس اور 38 کے اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا، ان میں تین ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔ انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر سریکلچر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد جہانگیر کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ’ای ڈی آئی‘ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بصیر الحق چودھری کو تبدیل کرکے ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر جبکہ ڈپٹی کمشنر ریاسی بابیلا رکول کو تبدیل کرکے جموں کشمیر قومی صحت مشن میں،مشن ڈائریکٹر تعینات کرکے محکمہ صحت و تعلیم کے سیکریٹری بھوپندر کمارکو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سریکلچر منظور احمد قادری کو تبدیل کرکے جموں کشمیر ایگرو انڈسٹرئز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر جیالوجی و مائننگ اوم پرکاش کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جموں کشمیر فائنانشل کارپوریشن جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ارون کمار منہاس کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و حرفت جموں کا ڈائریکٹر تعینات کرکے محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے سپیشل سیکریٹری کشور سنگھ چپ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی افسرخان کو تبدیل کرکے سٹیٹ ٹیکس میں ایڈیشنل کمشنر ٹیکس منصوبہ بندی،پالیسی و ایڈوانس رولنگ جبکہ جموں کشمیر فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اجے کمار کو تبدیل کرکے ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ میں رجسٹرار اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام کو تبدیل کرکے کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک، کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ناظم زراعت جموں کا اضافی چارج تفویض کیا گیا جبکہ ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے رجسٹرار ناگندر سنگھ جموال کو کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر کمانڈ ڈیولپمنٹ ایریا جموں تعینات کرکے کسٹوڈئن جنرل جموں کشمیر راجندر سنگھ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ پنچایتی راج، سابق سپیشل سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سیکریٹری خالد مجید کو تبدیل کرکے ناظم صنعت و حرفت کشمیر تعینات کرکے ڈائریکٹر ہینڈ لوم و ہینڈی کرافٹس کشمیر محمود شاہ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی کو تاحکم ثانی اپنی خدمات انجام دینے علاوہ ڈائریکٹر پنچایتی راج کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی جبکہ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے سپیشل سیکریٹری راکیش مگوترا کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائئنگ تعینات کیا گیا۔عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کپل شرما کو سپیشل سیکریٹری یوتھ سروس اینڈ سپورٹس،گوروندر جیت سنگھ کو رجسٹرار ضلع ادھمپور اور کشوری لال کو ڈائریکٹرر ایسٹیٹس جموں اورمشتاق احمد راتھر آ ی سی ڈی ایس پروجیکٹ سرینگر میں پروگرام افسر، کا قلمدان سونپا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ناصر احمد لون کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان،ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس جوڈیشل بال کرشن کو تبدیل کرکے ٹوارزام ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھدرواہ کا چیف ایگزیکٹو افسر اور ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے جوائنٹ چیف ایگزیکٹو افسر جگدیش چندر کو کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ جموں کشمیر میں چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق ٹورزم دیولپمنٹ اتھارٹی راجوری کے چیف ایگزیکٹو افسر وویک پوری کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن(ہیڈ کوارٹر) تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری راجیو کمار کھجوریہ تاحکم ثانی اپنے فرائض کے علاوہ ٹوارزم دیولپمنٹ اتھارٹی راجوری کے چیف ایگزیکٹو افسر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائے گے۔ محکمہ خاطر و تواضع کے جوائنٹ ڈائریکٹر انسویا جموال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں جبکہ جسٹرار ادھمپور ،روی موہن کھجوریہ کو تبدیل کرکے محکمہ صحت و طبی تعلیم میں ایدیشنل سیکریٹری اور جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈ کواٹر)نریش کمار کو تبدیل کرکے محکمہ خاطر و تواضع میں جوائنت ڈائریکٹر کے طور پر اپنے فرایض ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔آرڈر کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تعیناتی کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسران راجیش کمار بسوترا کو سیلز ٹیکس ٹریبونل میں رجسٹرار جبکہ عبدارشید داس کو آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کولگام میں پروگرام افسر اور گلزار احمد کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل، قیصر احمد بھوانی کو پرنسپل روینو ٹریننگ انسٹی چیوت سرینگر اور شاہینہ خان کو محکمہ شہری رسدات،خوراک و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں جوائنٹ ڈائریکٹرکیے عہدے پر فائز کیا گیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ایدیشنل سیکریٹری شاہد محمود کو تبدیل کرکے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بڈگام میں پروگرام افسر جبکہ ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھدرواہ کے چیف ایگزیکٹو افسر نودیپ وزیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس ،جوڈیشنل تعینات کیا گیا۔کھاڈی اینڈ ولیج اندسٹری بورڈ کے سیکریٹری و چیف ایگزیکٹو افسر فاروق قاضی کو تبدیل کرکے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں وویک پھونسا کی جگہ ایڈیشنل سیکریٹری جبکہ وویک پھنسا کو تبدیل کرکے محکمہ تعمیرات عامہ میں ایدیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام، اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکس اعجاز قیصر ملک کو تبدیل کرکے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق محکمہ شہری رسدات،خواراک و امور صارفین کے ایڈیشنل سیکریٹری جگل کشور آنند کو تبدیل کرکے سردار پرمجیت سنگھ کی جگہ سماجی و تعلیمی طور پسماندہ کمیشن میں سیکریتری تعینات کیا گیا جبکہ پرمجیت سنگھ کو تبدیل کرکے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ڈوڈہ میں پروگرام افسر تعینات کیا گیا۔ ایک اور حکم نامہ کے تحت کاپرائٹو جموں کیایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناروپا رائے کو تبدیل کرکے جموں کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں سپیشل سیکریٹری اورکاپرائٹو جموں کے جوائنٹ راجسٹرار(آڈیٹ) چمپا دیوی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار کاپرائٹو جموں تعینات کیا گیا۔