جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے واحد حیات ممبر کرشن دیو سیٹھی کا انتقال

سرینگر//جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے ابھی تک واحد زندہ رکن کرشن دیو سیٹھی جمعرات کی صبح جموں میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کرگئے۔
سیٹھی93برس کے تھے ۔
سیٹھی اُس کمیٹی کے واحد زندہ رکن تھے جس نے سابق ریاست جموں کشمیر کا آئین تیار کیا تھا۔
سیٹھی اسمبلی نے حلقہ انتخاب نوشیراکی بھی نمائندگی انجام دی ہے۔انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا۔
ذرائع کے مطابق سیٹھی کی آخری رسومات آج دن کے ایک بجے جوگی گیٹ جموں میں انجام دی جائیں گی۔