جموں کشمیرکے عوام مشکل دور سے گزررہے ہیں

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاورق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیرکے عوام ایک مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ ہر طرف لوگوں کو مشکلات کے پہاڑوں کا سامناہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فارق عبداللہ نے ہیرپورہ شوپیان میں جموں کے 7روزہ دورے کے بعد واپسی پر کیا۔ انہوں نے وہاں موجود مالکان باغات کے ساتھ بھی بات چیت کی، جنہوں نے ڈاکٹر عبداللہ سے کہا کہ حالیہ تباہ کن برفباری سے ان کی میوہ صنعت کو زبردست نقسان ہوا اور وہ سال بھر کی کمائی سے محروم ہوگئے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ معاملہ مرکز اور انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر عبداللہ نے مغل روڑ کی بعض مقامات کی خستہ حالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور پیر کی گلی تک اس کی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سکول، کالجوں اور دیگر بڑے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی بھی سرکار سے اپیل کی تاکہ نوجوان پود مسلسل تعلیمی زیاں سے بچ سکے اور کووڈ کے پیش نظر طلباء کو ٹیکہ لگانا چاہئے ۔ ڈاکٹر عبداللہ نے نوجوانوں کو ہراساں کرنے، تنگ طلب کرنے اور ان میں غیر یقینیت ، مایوسی اور عدم تحفظ پیدا کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔