جموں کشمیرکی سیاسی قوتیں کسانوں سے سیکھ لیں:خالدہ شاہ

 سرینگر// عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ  شاہ نے 5اگست 2019 کی آئینی حیثیت کی بحالی اور تنظیم نو کے ایکٹ اور دیگر قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ایک بیان میں،عوامی نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ تین متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لیا گیا، جبکہ ان کیلئے پہلے جواز پیش کیا گیا تھا اور800کسانوں کی موت ہوئی اور خستہ شدہ معیشت کو شدید دھچکا پہنچا اور جائیداد و املاک کو نقصان پہنچا،تاہم ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے۔بیگم خالدہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے 5اگست 2019 کے فیصلوں کا خود جائزہ لیں جب یکطرفہ، غیر آئینی اور من مانی طور پر جموں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے طور پر درجہ بندی کر دی گئی۔بیگم خالدہ شاہ نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی قوتوں، مذہبی سربراہان اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ اسی اتحاد کو اپنائیں جس کا مظاہرہ کسانوں نے کیا ہے۔