عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن (گرامین فیزII )کے تحت ماڈل زمرے میں100 فیصد ODF پلس کا درجہ حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کی ستائش کی ۔وزیر اعظم مودی نے X پر پوسٹ کیا:”قابل تعریف کوشش، جس کے لیے میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک صاف ستھرا اور صحت مند ہندوستان کی طرف ہمارے سفر میں ایک یادگار قدم ہے‘‘۔