جموں کشمیربنک نے آر ی پانتھن میںنئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا

 سرینگر//جموں کشمیر بنک نے بیروہ بڈگام کے آری پانتھن میںایک اے ٹی ا یم وقف کیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے زونل ہیڈ کشمیر سنٹرل (II) تبسم نذیر ، کلسٹر ہیڈ بڈگام آزاد احمد بٹ اور ایل ڈی ایم بڈگام میاں فرحت منظور کی موجودگی میں آری پانتھن میں آن سائٹ اے ٹی ایم سہولت کا افتتاح کیا۔بنک کے صارفین ، بزرگ شہری ، مقامی تاجر اوردیگر عہدیداربھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہباز احمد مرزا نے عوام کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم نصب کرنے کے لئے بنک انتظامیہ کی تعریف کی اورکووڈ19 کے باوجود عوام کی خدمت کو پوری لگن کے ساتھ نبھانے کے لئے جے اینڈ کے بینک ملازمین کی سراہناکی۔زونل ہیڈ نے جدید ترین بینکاری خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ان سہولیات کا معقول استعمال کریں۔اس موقع پر موجود افراد نے اس کاوش کے لئے بینک حکام کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں اس نئے اے ٹی ایم سے تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔