جموں کشمیرانتظامی سروس کے دوافسروں کا تبادلہ

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر انتظامی سروس کے دوافسراں کے تبادلے عمل میں لائے جبکہ ایک افسر کو اضافی چارج تفویض کیا گیا۔سرکار کی جانب سے ہفتہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں  جائیدادمہاجرین کے کسٹوڈین جموں رویندر شرما کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ صوبائی باز آبادکاری افسر جموں کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا جبکہ سورج پرکاش رکوال کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری ایک اور علیحدہ آرڈر کے مطابق محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ڈپٹی سیکریٹری ادہم داس کو تبدیل کیا گیا اور انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں(نارتھ) تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ جموں(نارتھ) کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔